لاہور : پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر سکائی نیوز کی جانب سے پاکستان کے خلاف پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ سکائی نیوز نے افغانستان ایئر فورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستانیوں کے دباؤ کے بعد سکائی نیوز نے اپنی مذکورہ پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں پاکستانیوں نے سکائی نیوز کی اس جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان کی ایئر فورس کا وجود ہی نہیں ہے" اور اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سکائی نیوز پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا ہے۔ سکائی نیوز کی افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم بھی عرصہ دراز سے پاکستان مخالف بیانیے کی حامل رہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
پاکستانی صارفین نے سکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جھوٹی معلومات پھیلانا صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔ اس واقعے نے سکائی نیوز کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں اور اس کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔