Get Alerts

آج خطبات جمعہ "یوم عزم استحکام پاکستان" کے عنوان پر ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی

 آج خطبات جمعہ

لاہور : چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج خطبات جمعہ "یوم عزم استحکام پاکستان" کے عنوان پر ہوں گے، جس کے ذریعے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو واضح پیغام دیا کہ "آپ دشمن کے آلہ کار نہ بنیں"، تاہم طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کسی کارروائی کا آغاز نہیں کیا۔ اب پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور ملک میں امن قائم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتا، اس لیے وہ ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔" علامہ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ پاکستان نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں مزید خون نہیں بہنے دیں گے اور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: