راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سہ پہر 4 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ پاک افغان صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دیں گے۔
یہ پریس کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے جب گزشتہ رات افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن "غضب للحق" جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران پاک فوج نے 133 طالبان کو ہلاک اور 200 سے زائد کو زخمی کیا ہے، جبکہ افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔