Get Alerts

وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا اہم دورہ: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' کا اعلان

وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا اہم دورہ: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے انہیں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص پاک،افغان سرحد پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے درمیان بڑھتا ہوا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شرپسند کارروائیوں کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں کسی صورت ناقابلِ قبول ہیں۔
وزیراعظم نےچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے حال ہی میں سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کے حملوں کو کامیابی سے پسپا کرنے اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ    پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔    پوری قوم وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔    ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ٹیگز: