ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جا سکتیں، برطانوی وزیراعظم

ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جا سکتیں، برطانوی وزیراعظم

 لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جا سکتیں۔ امریکا اور برطانیہ کے دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دور ختم ہو گیا۔ ری پبلکن سینیٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کسی تنازع کی صورت میں لازمی مداخلت کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ نئے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔