آسٹریلوی سائنسدانوں کا عظیم کارنامہ، انسانی ہڈی اب لیبارٹری میں تیار ہوگی

The great achievement of Australian scientists, human bone will now be prepared in the laboratory
کیپشن: فائل فوٹو

سڈنی: یہ عظیم کارنامہ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے جسے شعبہ طب کی تاریخ کی بڑی کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اب خلیات حاصل کرکے اس سے انسانی ہڈی بنا سکتے ہیں۔

سائنسدان سالوں سے اس کاوش میں مصروف تھے کہ انھیں لیبارٹری میں انسانی ہڈی بنانے میں کامیابی مل جائے تو اب ہمکنار ہو چکی ہیں۔ زبردست بات یہ ہے کہ اب عام درجہ حرارت پر اور تھری ڈی پرنٹ کی مدد سے انسانی ہڈیوں کو لیبارٹری میں تیار کیا جا سکے گا۔ سائنسدانوں نے اس تجربے کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھا دیا ہے۔ دنیا بھر میں آسٹریلوی سائنسدانوں کی اس کاوش کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی مشہور جامعہ یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنسدانوں کا اس اہم کامیابی میں اہم کردار ہے جنہوں نے اس مقصد کیلئے دن رات ایک کیا ہوا تھا تاکہ انسانوں کی خدمت ہو سکے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا مصنوعی جیل تیار کر لیا ہے جسے انسانی ہڈی سے حاصل کئے گئے خلیات سے حاصل کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اب دوران آپریشن صرف چند منٹ پہلے ہی انسانی جسم کے کسی بھی حصے کی ہڈی تیار کر سکیں گے۔ اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تھری ڈی پرنٹر کی مدد لی جائے گی جبکہ اس میں طبی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ خصوصی محلول استعمال کیا جائے گا۔