پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ رجسٹرا ر آفس کی جانب سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں ، انسٹی ٹیوٹس اوراکیڈمیز سربراہان کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے۔

تمام مڈ ٹرم اور فائنل ٹرم کے امتحان آن لائن لئے جائیں۔یونیورسٹی کے طلبہ فزیکل امتحان کیخلاف ایک ہفتے سے احتجاج کررہے تھے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن امتحان کے خلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء کی درخواست نمٹا دی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا  عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو کووڈ  کی وجہ سے آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے۔

عدالت حتمی فیصلے تک یونیورسٹی کو طلباء کے خلاف کارروائی سے روک دے۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا متعلقہ فورم تو ایچ ای سی ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی ۔

دوسری جانب فیصل آباد میں فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج  کرنے والے  طلبا پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


گزشتہ روز این ایف سی کے طلباء نے آن لائن امتحانات لینے کا مطالبہ لیے احتجاج کیا تھا ، اس پر پولیس نے طلبا پر لاٹھیاں برسائیں،جس سے2 طلباء زخمی  بھی ہوئے جبکہ  پانچ کو گرفتار  کیا گیا تھا ۔