یوٹیوب ، انٹرنیٹ بند کرنے اور ڈنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے: صدر علوی 

یوٹیوب ، انٹرنیٹ بند کرنے اور ڈنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے: صدر علوی 

 کراچی : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا۔ یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرعلوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا ، اس پر بات کی جاتی ہے، آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں، ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اورنئی ایجاد کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کر دیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں،  ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا ،قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔

مصنف کے بارے میں