الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  ای ایم ایس  کا کامیاب تجربہ کرلیا

 الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  ای ایم ایس  کا کامیاب تجربہ کرلیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  ای ایم ایس  کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب رہی۔
 ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر تجرباتی مشق میں شریک ہوئے۔ ڈی ایس ایل کنیکٹیوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کے مراحل کی مشق کی گئی۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور آر اوز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔ای ایم ایس کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے، مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی۔
ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی، چند مقامات پر کنیکٹیوٹی کی دشواری کی وجہ سے نتائج کی ترسیل اور تدوین میں معمولی چیلنجز سامنے آئے۔

مصنف کے بارے میں