شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی طرف سے مناظرے کے چیلنج کا جواب دے دیا

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی طرف سے مناظرے کے چیلنج کا جواب دے دیا
سورس: File

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی اس کے بجائے انہیں سندھ کے معائنے کی دعوت دینی چاہیے تھی۔ 

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شہبازشریف نے لکھا کہ کل ایک صاحب (بلاول بھٹو) نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں محمد نوازشریف کو مناظرے کی دعوت دی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں