بلاول  کی خام خیالی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا ووٹ لے لیں گے:اسد قیصر

بلاول  کی خام خیالی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا ووٹ لے لیں گے:اسد قیصر

صوابی:سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف  کے سینئر رہنما اسد قیصر  کاکہنا ہےکہ  آپ نے ہم سے ’بلا‘ چھینا ہے، ہم آپ سے آپ کی سیاست چھین لیں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف  کے سینئر رہنما اسد قیصر نے جلسے سے خطاب میں کہاکہ   آپ نے ہم سے ’بلا‘ چھینا ہے، ہم آپ سے آپ کی سیاست چھین لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کدھر گیا ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نواز شریف کا نعرہ؟ ن لیگی قائد نے تو سب سے زیادہ ووٹ کو بے عزت کیا ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ  نواز شریف اپنے آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، عوام ن لیگی قائد کی خواہش کو ناکام بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی خام خیالی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا ووٹ لے لیں گے۔ نواز شریف کہہ رہے تھے کہ معیشت بہتر طریقے سے سنبھال سکتا ہوں، وہ بتائیں ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمتیں کیا تھیں اور آج کیا ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وجہ سے مہنگائی ہے، عوام رُل رہے ہیں، عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں