اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کے سیکشن فور بیکو بحال کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ انکم پر ٹیکس لگانے کا مکمل قانونی اختیار رکھتی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم بینچ نے سپر ٹیکس کیسز سے متعلق اپیلوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہائیکورٹ کے سیکشن (C) سے متعلق فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے تمام تر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے ٹیکس لگانے کے حق کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انکم ٹیکس کے نفاذ اور سپر ٹیکس کی وصولی کی راہ میں حائل بڑی قانونی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔