Get Alerts

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن: 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن: 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

کوئٹہ: بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، کلاشنکوفیں اور ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے 10 جوان بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان، شاہد رند نے اس کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ     "ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں اور معصوم شہریوں کا خون بہانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا، اسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔"

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: