Get Alerts

جعلی مینڈیٹ والے ہمیں ڈکٹیشن نہ دیں، فاروق ستار استعفیٰ دے کر مقابلہ کریں: شرجیل میمن کا  جواب

جعلی مینڈیٹ والے ہمیں ڈکٹیشن نہ دیں، فاروق ستار استعفیٰ دے کر مقابلہ کریں: شرجیل میمن کا  جواب

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے مطالبات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں کھلے عام انتخابی مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم یا فاروق ستار کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی اور نہ ہی ان کے غیر سنجیدہ بیانات کو اہمیت دی جائے گی۔
فاروق ستار کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاایم کیو ایم خود جعلی مینڈیٹ پر ایوان میں بیٹھی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ حقیقی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ    اگر فاروق ستار کو عوامی مقبولیت کا اتنا ہی زعم ہے تو وہ استعفیٰ دیں اور دوبارہ الیکشن لڑ کر ہمارا مقابلہ کر لیں۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ فاروق ستار کے کہنے سے پہلے ہی حکومت کہہ چکی ہے کہ ضرورت پڑنے پر عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ   ہماری نیک نیتی کا ثبوت یہ ہے کہ ہم نے شفاف انکوائری کے لیے پنجاب فرانزک لیب کے ماہرین کو مدعو کیا ہے۔ ہم حقائق سامنے لانے کے لیے سنجیدہ ہیں، سیاست چمکانے کے لیے نہیں۔
شرجیل میمن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیاست کیسے کرنی ہے اور فیصلے کب لینے ہیں، یہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت خود طے کرے گی۔ فاروق ستار کے بیانات کا کوئی بھروسہ نہیں، اس لیے انہیں سنجیدہ لینا وقت کا ضیاع ہے۔

ٹیگز: