Get Alerts

ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے بتایا ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔

پبلک اکاؤنتس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کر رہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے جبکہ سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے۔

اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں اور ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

اسماعیل شاہ نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیور متاثر ہو رہے ہیں اور جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

چوری شدہ موبائل فون کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے اسماعیل شاہ نے بتایا کہ موبائل فونزکی چوریاں کم کرنے کے لیے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے فعال ہونے کے بعد چوری شدہ موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبر بدلنے سے بھی استعمال نہیں ہو سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: