گزشتہ برس داعش نے 250 خودکش حملے کئے، وال اسٹریٹ جرنل

گزشتہ برس داعش نے 250 خودکش حملے کئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیو یارک: امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں ہونے والے خودکش حملوں میں حملہ آوروں کا تعلق 15 سے زائد مختلف تنظیموں سے تھا جبکہ داعش نے سب سے زیادہ 250 حملے کئے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق خودکش حملوں میں 3 ہزار 770 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان حملوں کے لیے 80 خواتین بمباروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں داعش، طالبان، القاعدہ، الشہباب اور بوکو حرام شامل ہیں۔ خودکش حملوں میں زیادہ تر کار بم دھماکے، بارودی جیکٹ اور بیگ سے کئے گئے ہیں۔

ایک تہائی خودکش حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور زیادہ تر حملے مختلف چیک پوائنٹس پر کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجدوں میں خودکش حملے میں 260 افراد ہلاک ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں