Get Alerts

فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر پانچ افراد کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر پانچ افراد کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد :تھانہ کر کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر پانچ افراد کو قتل کردیا گیا جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں گاوں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

تھانہ کر کے علاقہ کھائی دا ٹبہ میں خون کی ہولی میں سات افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،حملہ آور پولیس کی وردی میں آئے اور کھیتوں پر کام کرتے افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے قتل کرگئے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں گھروں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ نمازہ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جو کرب کے ساتھ ساتھ پولیس کی کارکردگی سے نالاں بھی نظر آئے جن کا کہنا تھا ان علاقہ جات میں پولیس کی ناقص کارکردگی شر پسند اور ٹارگٹ کلرز کو تقویت دیتی ہے
پولیس کی وردی میں ٹارگٹ کلرز کا یوں سر عام شہریوں کا قتل عام کرنا جہاں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وہیں گزشتہ روز کا واقعہ شہر فیصل آباد میں پولیس کے دعووں کے برعکس سب اچھا نہ ہونے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔