کراچی : رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی : رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: image by facebook

کراچی : رینجرز کی کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کر لیے گئے،ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کلاکوٹ اور کلری سے منشیات فروش گینگ کے کارندے عبدالباقر  اور عبید کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق گینگ وار  زاہد  لاڈلا  گروپ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ، کلا کوٹ اور کلری سے منشیات فروش گینگ کے کارندے عبدالباقر اور عبید کو حراست میں لیا گیا ہے .

ملزمان کا تعلق گینگ وار زاہد لاڈلا گروپ سے بتایا جا رہا ہے ، فیروز آباد اور ملیر سٹی سے اسٹریٹ کرائم کی کارروائیوں میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا .

سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ بدین اور سجاول میں بھی کارروائیاں کیں جس کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔رینجرز نے غیر قانونی پانی کے 64کنکشنز کو منقطع کر دیا جبکہ پانی چوری میں ملوث 57افراد کے خلادف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔