چین سے کورونا ویکسیئن کی ایک اور بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

چین سے کورونا ویکسیئن کی ایک اور بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی
سورس: file photo

اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔42 لاکھ کورونا ویکسئن کی یہ کھیپ پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعےاسلام آباد ایئر پورٹ لائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چین سے30لاکھ سائینو ویک،12لاکھ سائینو فام ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، پاکستان نے سائینو ویک، سائینو فام ویکسین چینی کمپنیز سے خریدی ہے، سائینو فارم کی8لاکھ ڈوز گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ چین سے ایک کروڑ3لاکھ ویکسین کی ڈوز پاکستان لائی جاچکی ہیں ، ذرائع کے مطابق رواں ماہ55لاکھ سائینو ویک،48لاکھ سائینو فام ڈوز لائی گئی ہیں۔

کورونا ویکسین کی کھیپ وطن پہنچنے پر فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کی جائے گی، جس کے بعد اسے مختلف مراکز پر منتقل کیا جائے گا۔