اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم کے امید وار نہیں، آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا: رانا ثنا اللہ

اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم کے امید وار نہیں، آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا: رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز سےمشاورت کے بعد ہوگا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نگران وزیر اعظم کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز سےمشاورت کے بعد ہوگا۔آرمی ایکٹ میں ترامیم سویلنز کےلیے نہیں ہیں۔  آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ 

پی ٹی آئی کے لیے صورتحال 2013  سے بھی بری ہوگی۔اگر یہ فیصلہ ہوتا ہےکہ سیاست  ہی نگران وزیر اعظم ہو تو پھر سیاست دان ہی بنے گا۔ٹیکنو کریٹ کے حوالے سے کہاکہ اگر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں گی توپھر ٹھیک  لیکن اگر متفقہ رائے نہیں ہوتی تو پھر اس سے احتیاط ہی ہونی چاہئے۔

اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم کے امید وار نہیں ہیں ، نہ ہی ن لیگ اسحاق ڈار کو وزیر اعظم بنانے کا ارادہ  رکھتی ہے۔ اب تک پارٹی لیڈر شپ سے اس حوالے سے مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کےلیے نگران حکومت کے اختیارات بڑھانے ضروری تھے۔ میرے خیال میں القادر ٹرسٹ  چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مشکل ہوگا۔نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورتی عمل3  یا4 اگست سے شروع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں