راولپنڈی: پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر کے پہلے اعزاز یافتہ شہید کیپٹن محمد سرور کا 78واں یوم شہادت آج قومی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، ان کی جرأت، شجاعت اور وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔