کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور ملکی مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔