شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے نااہل قرار

شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے نااہل قرار
کیپشن: جسٹس عباد الرحمن لودھی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔

25 جون کو ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے عہدے سے استغفیٰ دے دیا

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی اور میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی۔ حلف نامے سے مشکلات پیدا ہو رہی ہے اور پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں