شہباز شریف کی حکومت مشکل میں، اتحادیوں کا عدم اعتماد، عمران خان کے ساتھ خوش تھا: اسلم بھوتانی 

شہباز شریف کی حکومت مشکل میں، اتحادیوں کا عدم اعتماد، عمران خان کے ساتھ خوش تھا: اسلم بھوتانی 
سورس: File

اسلام آباد: شہباز شریف کی اتحادی حکومت مشکل میں آگئی ۔ اتحادیوں نے عدم اعتماد کرنا شروع کردیا۔ آزاد رکن اسلم بھوتانی اور کہتے ہیں عمران خان کے ساتھ خوش تھے۔  قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور  اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم پچھلے ڈیڑھ دو ماہ میں تین دفعہ گوادر گئے ہیں وہاں پر بڑی ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ اسی دوران گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، اور ان کی آپس میں تکرار بھی ہوئی۔

اسلم بھوتانی نے حکومت سے شکوے اور اتحادیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خدا کی قسم گزشتہ حکومت میں خوش تھے ۔ آصف زرداری کی محبت میں ہم اس حکومت میں آگئے ہیں۔  پی ٹی آئی میں عزت نہیں تھی لیکن  اربوں روپے کے فنڈزملتے تھے ۔ وزیراعظم، آصف زرداری بہت عزت کرتے ہیں۔

دورانِ تکرار راجہ پرویز اشرف نے دونوں کو ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کی بجائے سپیکر سے مخاطب ہونے کی ہدایت کی۔ راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اسلم بھوتانی اور احسن اقبال کے ساتھ مل کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مصنف کے بارے میں