ایک اور اتحادی کے شکایات کے انبار، اب بھی وقت رویے درست کرلیں،چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے: خالد مگسی 

ایک اور اتحادی کے شکایات کے انبار، اب بھی وقت رویے درست کرلیں،چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے: خالد مگسی 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت کے ایک اور اتحادی نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کہتے ہیں تبدیلی کا مقصد کچھ اور تھا اور اب کچھ اور نظر آرہا ہے۔ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں، ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے، شکایتوں کوٹھیک کرلیں اب بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے  نہیں بیٹھیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے خالد مگسی نے کہا کہ نہ ہمیں کسی کمیٹی کی سربراہی دی جارہی ہے نہ کوئی چھوٹی موٹی وزارت ۔شکایات ہماری جماعت کی بھی ہیں، ایک وزارت پر ہم خاموش ہوکر بیٹھ گئے ہیں ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ  خالد مگسی کو وزارت کی پیشکش کی گئی انہوں نے منع کر دیا۔ 

خالد مگسی کہتے ہیں کہ ہم یہاں کوئی چھاڑو لگانے تو نہیں بیٹھے ہیں۔ ہم کوئی وزارت مانگتے ہیں تو کہا جاتا ہے پورٹ فولیو کے بغیر لے لیں ۔فیصلے کے وقت ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی۔رویوں میں بہتری آنی چاہئے ۔ اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں، ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی۔

مصنف کے بارے میں