مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں، امریکہ

مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں، امریکہ
سورس: File

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں۔ کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ  پاکستان تمام دہشتگرد گروہوں پر پابندی کو یقینی طور پر جاری رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر جاری رکھیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش کرتے رہتے ہیں، صدر بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا۔

مصنف کے بارے میں