آئی سی سی ورلڈ کپ،وسیم اکرم نے گرین شرٹس کے بارے میں بڑی  پیش گوئی کردی

آئی سی سی ورلڈ کپ،وسیم اکرم نے گرین شرٹس کے بارے میں بڑی  پیش گوئی کردی

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے  آئی سی سی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا  1992ء کے بعد قومی ٹیم رواں سال بھارت میں دوسری مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔

وسیم اکرم اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1992 میں ایم سی جی میں  واحد ورلڈ کپ ٹائٹل جیتاتھا ۔لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے  پاکستان کے کھلاڑی فٹ اور فارم میں رہے تو گرین شرٹس اس سال ورلڈکپ جیت کر دوسری مرتبہ ٹرافی ملک لا سکتی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت نمبر ون  کے ون ڈے بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں اور ان کی مدد کے لیے کھلاڑیوں کا تجربہ کار گروپ ہے۔ محمد رضوان، امام الحق اور فخر زمان اہم بلے بازوں میں شامل ہوں گے، جب کہ پاکستان کے پاس زبردست فاسٹ باؤلنگ اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔

سابق کپتان نے کہا پاکستان رواں برس ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت سکتا ہے ، ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بھارت میں جن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی ان کی سابق ٹیم کے حق میں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک اچھا پہلو ہے، ایک بہت اچھا ون ڈے سائیڈ ہے اور اس کی قیادت جدید دور کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں