پاکستان کرکٹ ٹیم کو    بھارت بھیجنےکافیصلہ،  گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی  اجازت مل گئی 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو    بھارت بھیجنےکافیصلہ،  گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی  اجازت مل گئی 

اسلام آباد : پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جائے گی۔ پاکستان نے  اس معاملے میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنےکافیصلہ کیاگیاہے۔حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوبھارت میں ورلڈ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمارا متواتر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔  کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے

کا عکاس ہے۔


دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے بھارت نے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ایشیاء کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔

مصنف کے بارے میں