اسلام آباد: عازمین حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ ذرائع مذہبی امور کے مطابق، عازمین حج اب نامزد بینکوں یا وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق، حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تمام عازمین کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے تاکہ حج کے انتظامات میں کوئی مشکلات نہ آئیں۔
عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔