پراپرٹی رجسٹریشن کا 76 سالہ نظام ختم ، کل سے گھر بیٹھے رجسٹریشن ہوسکے گی

پراپرٹی رجسٹریشن کا 76 سالہ نظام ختم ، کل سے گھر بیٹھے رجسٹریشن ہوسکے گی
سورس: File

لاہور : حکومت نے تمام اقسام کی پراپرٹیز، مکانات ،کوٹھیاں، پلاٹس اور زرعی اراضی کی رجسٹریشن کا 76 سالہ قدیم ترین مینوئل رجسٹری نظام ختم کر کے نیا آن لائن رجسٹری نظام لاگو کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے 15جنوری(کل)  سے تمام پراپرٹی رجسٹرار مینوئل سسٹم ختم کر کے پراپرٹیز کی آن لائن رجسٹریشن کریں گے ہفتہ 13 جنوری شام تک آخری روز مینوئل نظام کے تحت پراپرٹی کی رجسٹریاں کی گئیں۔

تمام پراپرٹی رجسٹرار دفاتر میں ای سسٹم لاگو کر دیا گیا ہے ۔تمام رجسٹرار دفاتر میں جدید ترین کمپیوٹرز مع نیٹ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ ریونیو کا موقف ہے کہ نئے  رجسٹریشن نظام سے کر پشن اور رشوت کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ شہری گھر بیٹھے تمام پراپرٹیز تفصیلات خود آن لائن رجسٹر ڈ کریں گے۔

آن لائن رجسٹری سے رجسٹری پیپرز اس وقت تک فائنل  پ لوڈ نہیں ہوں گے جب تک تمام ٹیکسز ڈیو ٹیز اشٹام پیپرز فیس مکمل جمع نہیں ہو گی ، جمع شدہ تمام ڈیو ٹیز ٹیکسز جمع ہونے کے چالان فرم نمبرزانٹر کرنے سے رجسٹری پیچ آپ لوڈ ہو گا ، وگرنہ نہیں ہو گا ۔

آن لائن رجسٹریشن فیسوں ٹیکسوں کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ دونوں رجسٹرار کے پاس پیش ہوں گے ،رجسٹرار پراپرٹی آن لائن کمپیوٹرز کوڈ سے مذکورہ پیج اوپن کر کے دونوں کے دستخط کی وڈیو بنائے گا ۔

او کے  کے بعد رجسٹری مکمل ہو نے ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی ہو سکے گی ، محکمہ ریونیو نے خصوصی ایپ بھی متعارف کرادی ہے ،ایپ کی مدد سے یہ آن لائن رجسٹریاں ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں