سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

اسلام آباد :سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیاگیا ہے۔  اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاوسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن، راول ٹاؤن میں 140 مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد، 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی سکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی سکوائر فٹ 26 روپے، پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے، پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز میں فی سکوائر یارڈ 180 روپے، مارکیز اور میرج ہالز میں فی سکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

مصنف کے بارے میں