نئی دہلی :بھارت میں پہلگام فالز فلیگ اور بے بنیاد گرفتاریاں مودی سرکار کی پاکستان مخالف مہم کی کڑی ثابت ہو گئیں۔ داخلی سیاسی بحران اور سکیورٹی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکومت مسلسل پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔
بھارتی نیوی ہیڈکوارٹرز میں کلرک وشال یادو کو 25 جون کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم انٹیلی جنس اداروں نے اس حوالے سے کوئی واضح شواہد فراہم نہیں کیے۔ گرفتاریاں اور الزام تراشیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار افراد کی معلومات بھی مبہم ہیں۔
مودی حکومت کی جانب سے یہ فالز فلیگ آپریشنز اور جھوٹے الزامات نہ صرف سیاسی ہتھیار بن چکے ہیں بلکہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ ناکامیوں کو چھپانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ بی جے پی کی حمایت یافتہ یوٹیوبرز کی طرف سے بھی پاکستان کے خلاف جھوٹے دعوے سامنے آئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے، جو بھارتی اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔