اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کر لی، فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ "خواتین کی نشستیں واپس لے کر مردوں کو نہیں دی گئیں۔"
مخدوم علی خان نے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے دلائل کے بعد کہا کہ "فیصلہ مختصر وقت میں سنایا جائے گا، انتظار کریں۔"