Get Alerts

پہلے ہی کہا تھا کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نہیں آئے گا:فیصل واوڈا کا موقف

 پہلے ہی کہا تھا کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نہیں آئے گا:فیصل واوڈا کا موقف

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں آنے والے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے  گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا فیصلہ قانونی اور درست ہے، اور کیس میں کوئی جذباتی پہلو نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی داخلی محاذ آرائی نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے اور بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھنے کی کوشش کرنے والوں نے پارٹی کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت سمجھوتہ کرنے والی ہے اور مزاحمت نہیں کرے گی۔ فیصل واوڈا نے حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہونے پر قانون سازی کا موقع دینے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 ججز کی اکثریتی رائے سے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔

ٹیگز: