Get Alerts

پاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی

پاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی

کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سول و عسکری شخصیات اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں پاکستان کے علاوہ بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی شامل تھے، جو پاکستان نیول اکیڈمی میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔

تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

ٹیگز: