کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 19 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے بارکھان، کوہلو، رکھنی اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔