Get Alerts

بھارت میں اندرونی کشیدگی میں اضافہ، مختلف ریاستوں کے حالات پر سوالات اٹھنے لگے

بھارت میں اندرونی کشیدگی میں اضافہ، مختلف ریاستوں کے حالات پر سوالات اٹھنے لگے

نئی دہلی: بھارت میں مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور داخلی مسائل پر بحث جاری ہے، جہاں ناقدین حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بھارتی جریدے دی ہندو کی رپورٹس کے مطابق ملک کی بعض ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں منی پور اور ناگا لینڈ کے بعد اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کی سرحدی صورتحال میں کشیدگی پیدا ہوئی، جہاں نہنگ سکھوں کے ایک گروپ کی جانب سے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مقدس مقام ہیم کنڈ صاحب کی جانب مارچ کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں مختلف سماجی اور علاقائی معاملات پر بڑھتے اختلافات حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایسے معاملات پر امن و امان برقرار رکھنے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جانے کا موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگز: