نیویارک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 68.65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل بھی کمی کے بعد 71.52 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت بھی کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب و رسد کی صورتحال، معاشی خدشات اور مارکیٹ کے بدلتے رجحانات خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات ہیں۔