Get Alerts

ترقی، صحت اور ماحولیات پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں: مریم اورنگزیب

ترقی، صحت اور ماحولیات پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی انتظامات کیے، جن میں ایک لاکھ 24 ہزار اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں جبکہ صوبے میں اسموگ کے خاتمے اور صاف ہوا کے لیے کلین ایئر پروگرام پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کر رہی ہیں اور عوام ان کے کام کو سراہ رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹوتی کی تحاریک کو سیاسی تقاریر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اختلاف رائے میں ذاتیات سے گریز ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: