اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 جولائی کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی رسومات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایران میں اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 3 جولائی کو تہران سے ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں 4 جولائی کو ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔