Get Alerts

اداکار ہریتک روشن بھی اب اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا ارادہ کر لیا

 اداکار ہریتک روشن بھی اب اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا ارادہ کر لیا

اداکار ہریتکھ روشن بھی اب اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا ارادہ

ممبئی: بھارتی اداکار ہریتکھ روشن بھی اب اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ابھی اس بارے میں انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بالی وڈ اداکاروں میں آج کل سوانح عمری لکھنے کا شوق سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ دنوں کرن جوہر اور رشی کپور سمیت دیگر اداکاروں کی سوانح عمری شائع کی گئی تھی جب کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اپنی آپ بیتی مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی اداکار ہریتھک روشن بھی اب اپنی سوانح عمری لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ابھی اس بارے میں انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایک انٹرویو میں ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ میں نے سوانح عمری لکھنے کے بارے میں سوچا ضرور ہے لیکن میں کوئی مصنف نہیں ہوں تاہم اس بارے میں ابھی میں سوچ رہا ہوں۔