اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس، نامزد ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی کل تک موخر

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس، نامزد ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی کل تک موخر

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں 3 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک کے لیے موخر کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

20 مارچ کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے شریک ملزم سعید احمد کی اثاثہ جات ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں قومی احتساب بیورو نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ ملزم نے اپنے نام اور ان پر انحصار کرنے والوں کے نام پر 83 کروڑ 16 لاکھ سے زائد اثاثے بنائے تاہم نیب کی جانب سے اس ریفرنس کو عبوری قرارد یتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں:پاکستان

خیال رہے کہ ریفرنس جے آئی ٹی، ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے جمع کیے گئے مواد کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں