ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاﺅپروگرام آج سے شروع ہوگا

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاﺅپروگرام آج سے شروع ہوگا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد: ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاﺅپروگرام آج سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے غریب عوام کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے اور وزیر اعظم نے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔

ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی،غربت مٹاﺅپروگرام کا نام "احساس اور کفالت" رکھا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وزیراعظم آج باقاعدہ آغاز کریں گے۔


پروگرام کے ذریعے بیواﺅں ،یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ خواجہ سراﺅں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے، غربت میں کمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے جبکہ فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نا مکمل ہوگا۔