افغانستان کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید احتجاج ، سفیر کو واپس بلا لیا

افغانستان کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید احتجاج ، سفیر کو واپس بلا لیا
کیپشن: image by facebook

کابل : افغانستان کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید احتجاج ، پاکستانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے متعلق بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ، پاکستان کے سفیر کو بھی دفتر خارجہ طلب کر لیا جبکہ اسلام آباد سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے بات کی تھا جہاں نگراں حکومت انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہوتی ہے اور اس بیان کو قطعی طور پر اس حیثیت میں نہ لیا جائے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کر رہے تھے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے جاری امن مذاکرات میں ذاتی دلچسپی لی ہے لیکن اس حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو کمزور نہ کیا جائے اور نہ ہی غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں۔