ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا

 ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا

لاہور: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور کے حلقہ ‏این اے 119 سے شہزاد فاروق پی ٹی آئی کے حمایت یافتی امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ‏این اے 132 قصور پر سردار حسین ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح پی پی 22 چکوال پر حکیم نثار، ‏پی پی 32 گجرات پر چودھری پرویزالہیٰ، ‏پی پی 54 نارووال پر اویس قاسم اور ‏پی پی 139 شیخوپورہ پر اعجاز بھٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی نے ‏پی پی 149 لاہور پر حافظ ذیشان، ‏پی پی 158 لاہور پر مونس الہیٰ اور ‏پی پی 164 لاہور پر یوسف میو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں