Get Alerts

ٹانک میں سکیورٹی ہائی الرٹ: ضلعی انتظامیہ کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، اہم تجارتی مراکز اور شاہراہیں بند

 ٹانک میں سکیورٹی ہائی الرٹ: ضلعی انتظامیہ کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، اہم تجارتی مراکز اور شاہراہیں بند

ٹانک : ضلع ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران رنوال بازار اور جنڈولہ بازار سمیت تمام اہم تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ جنڈولہ میلہ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اہم شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے سیل کر دیا ہے جن میں شامل ہیں جنوبی وزیرستان وانا شاہراہ،جنڈولہ شاہراہ،ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) روڈ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: