Get Alerts

ہیلتھ ایکسیلنس ایوارڈز 2026:"سرکار اپنے داخلے سنبھالے، نجی میڈیکل کالجز کو آزاد چھوڑا جائے": صدر پامی  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن 

ہیلتھ ایکسیلنس ایوارڈز 2026:

لاہور: پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشنز (PAMI) کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب  ہوئی۔ صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو پالیسیاں شعبہ طب کو نقصان پہنچا رہی ہیں، انہیں فوری بدلنا ہوگا۔
پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے کہا کہ میرٹ کے نام پر لائی گئی سینٹرل انڈکشن نے اصل میرٹ کو ہی دفن کر دیا ہے۔ حکومت کو نجی اداروں کے داخلوں میں مداخلت کا کوئی قانونی و اخلاقی حق نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 6 فیصد کے مطالبے کے برعکس پاکستان میں صحت پر ڈھائی فیصد بجٹ بھی خرچ نہیں ہو رہا، جبکہ نجی شعبہ 40 ہزار بیڈز کے ذریعے مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی (PMDC) کو سی پی ایس پی (CPSP) کی طرح ہمدردانہ اور 'ماں' جیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جو اپنے بچوں کا مستقبل بنانے میں محنت کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی جرات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہیلتھ سیکٹر بیوروکریسی یا وزراء کے بجائے ان ماہرین کی بدولت سانس لے رہا ہے۔
 تقریب کے آخر میں میڈیکل کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے ہیروز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور سوینئرز پیش کیے گئے۔اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر محمود ایاز سمیت شعبہ صحت کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی اور نجی شعبے کے کلیدی کردار کو سراہا۔

ٹیگز: