Get Alerts

پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ: بھارتی پراکسیز کی جوہری پروگرام روکنے کی سازش

پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ: بھارتی پراکسیز کی جوہری پروگرام روکنے کی سازش

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق پی آئی اے فلائٹ 544 کی 25 مئی 1998 کو ہائی جیکنگ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جس کے پیچھے بھارت کا خفیہ ہاتھ تھا۔ اس واقعے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا اور ملک میں بدامنی پھیلانا تھا۔

انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے دہشت گردوں کو استعمال کیا، جنہوں نے بلوچستان کے نام پر پروپیگنڈا کرتے ہوئے طیارہ ہائی جیک کیا۔ تاہم، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کر کے بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ماضی سے اب تک پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے پراکسی گروہوں کا سہارا لیتا آ رہا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے سے لے کر خضدار کی اسکول بس پر حملے تک کئی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

ٹیگز: