بنگلہ دیش میں طیارہ ہائی جیکنگ کی کوشش ناکام ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

بنگلہ دیش میں طیارہ ہائی جیکنگ کی کوشش ناکام ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: image by facebook

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہائی جیکنگ کی کوشش پر مسافر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ، سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بیمان ائیر لائن کی فلائٹ بی جی 147 ڈھاکہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تو ٹیک آف کے فوری بعد ایک مسافر نے جہاز کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور مسافروں کو بتایا کہ اس کے پاس دھماکہ خیز مواد اور بندوق ہے۔

مسافر کے اس اعلان کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اکثر نے خوف سے رونا شروع کر دیا ، پائلٹ نے جہاز کا کاک پٹ کھولنے سے انکار کر دیا اور جہاز کو فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی ۔

cb7e718df9e51a0c09ce1fcddd898492

جہاز کے ائیرپورٹ پر اترتے ہی سیکیورٹی فورسز نے اس کو گھیرے میں لے لیا اور ہائی جیکر کو سرنڈر کرنے کیلئے کہا جس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ہائی جیکر کو حراست میں لیا تو اس سے کھلونا بندوق برآمد ہوئی جبکہ اس سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

طیارے میں موجود تمام ایک سو چوالیس مسافروں کو بحفاظت دوسرے طیارے میں دبئی روانہ کر دیا گیا ۔