Get Alerts

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی جاری

اسلام آباد / لاہور / کراچی: ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

صبح کے آغاز کے ساتھ ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نمازِ عید کے خطبات میں علمائے کرام نے فلسفۂ قربانی اور عیدالاضحیٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ اجتماعات میں ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کے اختتام پر لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے فوراً بعد ملک بھر میں سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جو عید کے تینوں دن جاری رہے گا۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے قربانی کا گوشت رشتہ داروں، ضرورت مندوں اور مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی صفائی مہم بھی جاری ہے۔

ٹیگز: